منگلور میں ماں کی خودکشی ،ڈھائی سال کی جڑواں بیٹیاں زندہ بچ گئیں

   

جسے اللہ رکھے …

منگلور۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے منگلور میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں ایک 23 سالہ عورت کی نعش بظاہر اقدام خودکشی کے بعد لٹکتی ہوئی پائی گئی لیکن ڈھائی سال عمر کی دو بیٹیوں کو پڑوسیوں کی مداخلت نے زندہ بچا لیا۔ پولیس نے کہا کہ یہ عورت اپنی جڑواں بیٹیوں کو پھندہ پر لٹکانے کے بعد خودکشی کے ارادہ سے خود بھی رسی سے پھانسی پر لٹک گئی تھی اگرچہ وہ فوت ہوگئی لیکن دونوں کمسن بہنیں زندہ حالت میں لٹکتی رہیں جنہیں پڑوسیوں نے بچا لیا۔ متوفی عورت کی شناخت ضلع شیواموگاکے ہو سانگرکی بے بی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔