منگل سوتر باندھنے کے دوران شادی رک گئی

   

فنکشن ہال میں ایک لڑکی نے دھوکہ دینے کا دلہے پر الزام عائد کیا ۔ شادی ٹوٹ گئی
حیدرآباد : /10 اگست (سیاست نیوز) شادی کے منڈپ میں منگل سوتر باندھنے سے قبل شادی ٹوٹ جانے کا واقعہ ضلع منچریال میں پیش آیا جس سے تمام مہمان حیرت زدہ رہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع منچریال کے ایک فنکشن ہال میں شادی ہورہی تھی ۔ دلہا جب دلہن کے گلے میں منگل سوتر باندھ رہا تھا اُسی وقت ایک لڑکی فنکشن ہال پہنچ گئی اور اس سے محبت کرنے دوسری لڑکی سے شادی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے فنکشن ہال میں ہنگامہ برپا کردیا جس سے شادی روک دی گئی ۔ شادی کے موقع پر اچانک لڑکی کے احتجاج سے دونوں دلہا اور دلہن والوں میں لڑائی جھگڑا ہوگیا ۔ دلہن والوں نے اندھیرے میں انہیں رکھ کر شادی کرنے کی کوشش کرنے کا دلہے والوں پر الزام عائد کیا اور بعد ازاں شادی توڑدینے کا اعلان کیا ۔ منداوی منڈل کے نوجوان کی ورنگل سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے بڑے لوگوں نے منگنی کی ۔ ضلع منچریال گدیرا گڈی کے ایک فنکشن ہال میں شادی ہونے کے دوران دلہا دلہن کے درمیان منگل سوتر باندھنے کی رسم ہورہی تھی تب ہی لڑکی پہونچ گئی اور محبت کرکے دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا اور احتجاج کرتے ہوئے وہیں بیٹھ گئی ۔ جس سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فنکشن ہال پہونچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ن