نئی دہلی:انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ کے قریب آنے کے ساتھ ہی اس کو داخل کرنے میں بھی تیزی آئی ہے ۔ منگل تک کل 4.54 کروڑ ٹیکس دہندگان نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کئے۔ انکم ٹیکس کے محکمہ مطابق کل شام 8 بجے تک 13.65 لاکھ سے زیادہ ریٹرن داخل کئے گئے۔ مصروف وقت میں اوسطاً ایک لاکھ ریٹرن بھری گئیں۔ اب تک کل 4.54 کروڑ لوگوں نے ریٹرن داخل کئے ہیں جبکہ گزشتہ برس 29 اگست تک 4.77 کروڑ سے زیادہ ریٹرن داخل کی گئیں تھیں۔واضح رہے کہ اس برس کورونا کے سبب انکم ٹیکس داخل کرنے کی آخری تاریخ کو بڑھاکر 31 دسمبر 2020 کیا گیا ہے جبکہ عام طور پر یہ مدت 31 جولائی ہوتی ہے ۔