نئی دہلی : انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کہا کہ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے 42,788 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ کونسل کے آر آر گنگاکھیڈکر نے کہا کہ صرف منگل کو 4,346 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔ ملک میں جملہ 123 لیبس کام کر رہے ہیں۔ 49 خانگی لیبس کو بھی معائنوں کی اجازت دی گئی ہے ۔