حیدرآباد۔/13 جنوری، ( سیاست نیوز) منگل ہاٹ پولیس نے کرکٹ پر سٹہ بازی چلانے والے ایک سٹہ باز کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دلوالے بھگت سنگھ ساکن دھول پیٹ منگل ہاٹ ہوٹل کا کاروبار کرتا تھا لیکن کاروبار میں نقصان کے نتیجہ میں اس نے کرکٹ پر سٹہ بازی کا کاروبار شروع کردیا۔ اس سلسلہ میں اس نے آسٹریلیا میں کھیلے جارہے بگ باش لیگ ٹورنمنٹ پر سٹہ چلا رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ اپنے مکان واقع دھول پیٹ منگل ہاٹ سے کاروبار چلارہا تھا اور اس بات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بھگت سنگھ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 95 ہزار نقد رقم ، ایک موبائیل اور دیگر اشیاء ضبط کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کردیا۔ب