حیدرآباد ۔ ویسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے منگل ہاٹ علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا۔ انسپکٹر ویسٹ زون ٹاسک فورس راجیش نے بتایا کہ پجاری بھون میں قمار بازی کے ٹھکانے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور اس کارروائی میں 7 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 25,860 روپے نقد رقم کو ضبط کرلیا۔ سب انسپکٹر مظفر کی قیادت میں یہ دھاوا کیا گیا جس میں بی دفیدھر بابو 42 سالہ ساکن ضیا گوڑہ، 50 سالہ رمیش سنگھ ساکن رحیم پورہ، 42 سالہ بی بالا کرشنا ساکن ضیا گوڑہ، 44 سالہ دھرم سنگھ ساکن آصف نگر، 40 سالہ شیواشنکر ساکن دھول پیٹ، 53 سالہ بی راجیش سنگھ ساکن منگل ہاٹ اور 39 سالہ پرمیش سنگھ ساکن منگل ہاٹ کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضہ سے 7 سیل فون و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا۔
