منگل ہاٹ میں پولیس کا کمیونٹی رابطہ پروگرام ، گیس سلنڈرس ضبط

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہفتہ کو کمیونٹی رابطہ پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس دوران 22 خالی کمرشیل گیس سیلنڈر ، 12 گھریلو گیس سیلنڈر اور 79 چھوٹے گیس سیلنڈر ضبط کئے گئے ۔ یہ پروگرام جمعرات بازار ، بوڈے بابا ہنومان مندر تا ٹکرواڑی اور لوور دھول پیٹ میں منعقد کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ جس کے نتیجہ میں 28 ٹو وہیلرس ، شراب کی بوتلیں جو 49.4 لیٹر ضبط کرلیے گئے۔ اس پروگرام کو منظم انداز میں منعقد کرتے ہوئے عوامی امن و امان کی بحالی کو یقینی بنایا گیا۔ اس موقع پر گولکنڈہ زون ڈی سی پی جی چندرا موہن نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں میں تحفظ کے احساس کو بڑھانا ہے جب کہ سماج دشمن عناصر پر رکاوٹ پیدا کرنا اور رہائیشوں میں سماجی تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے ۔ اور غیر سماجی عناصر میں خوف کی نفسیات پیدا کرنا بھی ہے ۔۔ ش m/b/