حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : منگل ہاٹ پولیس نے بدنام زمانہ عادی سارق بشمول روڈی شیٹر کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ منگل ہاٹ پولیس کی جانب سے شکایت کے اندرون 48 گھنٹے اس کیس کو حل کرلیا گیا اور دو سارقوں 30 سالہ کامبلے سائی بابا اور 22 سالہ سائی کمار ساکنان مانگوڑ نگر بستی افضل ساگر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار مجرمین کئی وارداتوں میں ملوث ہے اور اپنا مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں ۔ سائی کمار حبیب نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر ہے جو قتل کی واردات میں بھی ملوث ہے ۔ 29 نومبر کو دروپتی بھون کے ایک شخص پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے رقم کو چھین لیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ سنسنان علاقوں میں گھومتے ہوئے یہ عادی مجرمین اکثر لاری ڈرائیور کو اپنا نشانہ بناتے تھے ۔ پتھر سے ڈرائیورس پر حملہ کرتے ہوئے دھمکاکر ان سے رقم چھین لیا کرتے تھے ۔ پولیس نے گرفتار سارقوں کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔۔ ع