حیدرآباد /20 ڈسمبر ( این ایس ایس ) انڈین جرنلسٹ یونین ( آئی جے یو ) نے کرناٹک کے شہر منگولورو میں جمعہ کو ایک ٹی وی نیوز چیانل اور پرنٹ میڈیا کے رپورٹوں اور فوٹو گرافروں کی گرفتاری پر احتجاج کیا ۔ آئی جے یو نے کہا کہ منگلورو میں جمعرات کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ میں دو افراد کی ہلاکتوں کے بعد شہر کی صورتحال کے بارے میں خبررسانی و تصویر کشی کیلئے یہ افراد پہونچے تھے ۔
کاماریڈی میں احتجاجی ریالی کا انعقاد
حیدرآباد /20 ڈسمبر ( این ایس ایس ) کاماریڈی میں جمعہ کو ایک بڑی ریالی منعقد ہوئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ کانگریس کے سینئیر لیڈر اور سابق وزیر محمد علی شبیر نے کہا کہ نماز جمعہ کے بعد یہ ریالی مدینہ مسجد سے شروع ہوئی جس میں نہ صرف تمام مذاہب کے افراد بلکہ مختلف سیاستی جمعاتوں کانگریس کمیونسٹ پارٹیوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے حصہ لیا ۔