منگولیا میں شدید سردی20 لاکھ جانور ہلاک

   

افلان باطر: خشکی سے گھرا ملک منگولیا میں شدید سردی اور برف باری کے نتیجے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگولیا میں دسمبر سے مارچ کے درمیان شدید سرد موسم کا ہونا معمول کی بات ہے، ملک میں ان مہینوں کے درمیان کچھ علاقوں میں پارہ منفی 50 تک گر جاتا ہے۔منگولیا کی وزارت زراعت کے گنتولگا کے مطابق پیر تک 2.1 ملین مویشی سخت موسم میں بھوک اور تھکن سے ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں بھیڑ، بکری، گھوڑے اور گائے شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ’موسم سرما کا آغاز شدید برف باری سے ہوا لیکن اچانک ہوا کا درجہ حرارت بڑھ گیا، اور برف پگھل گئی جس نے پگھلنے والی برف کو مزید برف میں تبدیل کر دیا۔