اولان باتور: منگولیا نے پورے ملک میں ہائی رسک گروپوں کے درمیان مفت فلو ویکسینیشن مہم شروع کی ہے ۔ وزارت صحت نے اتوار کو یہاں ایک بیان میں کہا، “سالانہ ویکسینیشن مہم سانس کے انفیکشن کو روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے جس میں موسمی فلو بھی شامل ہے ۔وزارت نے کہا کہ ہائی رسک گروپس میں 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد، حاملہ خواتین، پانچ سال تک کی عمر کے بچے ، ہیلتھ ورکرز اور دیگر شامل ہیں۔منگولیا میں سردیوں کے دوران منفی25 ڈگری سیلسیس سے کم درجہ حرارت عام بات ہے ، جہاں فلو کا موسم دسمبر سے فروری تک رہتا ہے ۔