٭ وزیرتیل دھرمیندر پردھان نے کہا ہیکہ ہندوستان منگولیا کو اپنی پہلی آئیل ریفائنری قائم کرنے کیلئے وعدہ کے 1 بلین ڈالر سے آگے بڑھ کر 236 ملین ڈالر کا اضافی قرض فراہم کرے گا۔ 1.5 ملین میٹرک ٹن سالانہ کی پیداوار کے قابل ریفائنری 1.25 بلین ڈالر کی لاگت پر تعمیر کی جارہی ہے۔ اس قرض کا اعلان وزیراعظم مودی نے 2015ء میں منگولیا کے دورہ پر کیا تھا۔
