منگولیا کے صدر قرنطینہ میں منتقل

   

اولن باتور۔29فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچنے والے منگولیا کے صدر کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 14 دنوں کیلئے قرنطینہ (علٰحدگی ) میں منتقل کردیا گیا۔سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صدر خاٹ ماجن بوتولوگا اور خارجہ امور کے وزیر سمیت دیگر سرکاری عہدیداروں کو دو ہفتوں کیلئے الگ تھلگ مقام پر رکھا جائیگا۔ منگولیا کے صدر وفد کے ہمراہ گزشتہ روز چین کا ایک روزہ دورہ کرکے واپس لوٹے ہیں۔