خواتین کیلئے بسوں میں مفت سہولت پر غیر ضروری سفر کی اطلاع لمحہ فکر
شاد نگر۔/23ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد تلنگانہ میں خواتین کیلئے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس دوران بعض خواتین کی جانب سے غیر ضروری بسوں میں سفر کی اطلاعات ملی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک خاتون نے منہ دھونے کیلئے 50 کلو میٹر تک کا سفر کیا۔ بس کنڈکٹر نے بتایا کہ محبوب نگر سے ایک خاتون شاد نگر کے لئے بس میں سوار ہوئی، یہ فاصلہ 50 کلو میٹر کا ہے۔ شاد نگر پہنچنے کے بعد خاتون نے فیس واش سے چہرہ دھویا اور ھر وہی بس میں سوار ہوکر محبوب نگر واپس پہنچی۔بس کنڈکٹر نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی لیکن اس طرح غیر ضروری سفر کرنا درست نہیں ہے۔