منہ پر کیک لگانا پسند نہیں آیا، دلہن نے طلاق مانگ لی

   

Ferty9 Clinic

لندن : دلہن کو شادی کی تقریب کے دوران دولہا کا منہ پر کیک لگانا پسند نہیں آیا اس لیے طلاق مانگ لی۔ ایک گمنام دلہن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈ اِٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جسے اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔ اس نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میرے شوہر نے شادی کی تقریب میں میرے منہ پر کیک لگایا اس لیے میں نے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا اورطلاق مانگ لی۔ گمنام دلہن نے اپنی طویل پوسٹ میں اپنے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں 17 سال کی ہوئی تو میری سالگرہ کے موقع پر میں نے موم بتیاں بجھائیں اور کیک کاٹا تو میری والدہ نے میرا سر کیک میں ڈال دیا اور کیک پر کی گئی سجاوٹ میں سے موجود ایک نوکیلی چیز سے میری پیشانی زخمی ہوگئی اور اسپتال جانے کی نوبت تو نہیں آئی لیکن کافی خون بہہ گیا تھا اور میری سالگرہ برباد ہو گئی تھی، اس کے بعد میں اپنے کمرے سے باہر نہیں آئی تھی، میری والدہ آج بھی مجھے اس واقعہ کی وجہ سے بگڑی ہوئی کہتی ہیں۔