منیار پلی کے نوجوان قائد بی آر ایس سے مستعفی

   

کوہیر ۔ 19 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل کے موضع منیار پلی کے نوجوان حرکیاتی بی آر ایس قائد راج کمار نے اپنے حامیوں کے ہمراہ ایک اہم اجلاس منعقد کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی آر ایس پارٹی کی رکنیت سے اپنا استعفی دے دیا ہے کیونکہ گزشتہ 7 سالوں سے بی آر ایس پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے جدوجہد کررہے۔ آج یہاں ظہیر آباد کے رکن اسمبلی کے مانک راؤ اور مقامی سرپنچ وینکٹ رام ریڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دلت ہونے کی وجہ سے ان کو گزشتہ چند سالوں سے پوری طرح نظرانداز کیا جارہا ہے۔ پارٹی کے پروگرام میں تک مدعو نہیں کیا جارہا ہے جبکہ انہوں نے بی آر ایس پارٹی کو مضبوط بنانے کی خاطر کئی پروگرام انجام دیتے اور اپنا ذاتی خرچ کئے ہیں۔ پارٹی میں کبھی بھی کوئی عہدے کی مانگ نہیں کی پھر بھی ان کو نظرانداز کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر بی آر ایس پارٹی کو خیرآباد کردیا ہے۔ جب بی آر ایس میں عزت نہیں تو کون چاہئے۔ ہر انسان کو اپنی عزت پیاری ہوتی ہے۔ انہوں نے بہت جلد کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔