نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کو سی بی آئی نے گرفتار کرلیا ہے ۔ دہلی میں آبکاری پالیسی بنانے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے وابستہ عماملہ میں تقریبا آتھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ اس درمیان دہلی پولیس نے شہر میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئے ہیں اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اے اے پی ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ سمیت پارٹی کے کئی لیڈروں اور کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔وہیں منیش سسودیا کو لے کر سی بی آئی سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ آئی پی سی کی دفعہ 120 بی، 477 اے، پی سی ایکٹ سات کے تحت گرفتاری ہوئی ہے ۔ انہیں کل راوز ایوینیو کورٹ میں پیش کرکے سی بی آئی ریمانڈ کا مطالبہ کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق سسودیا کو ثبوت مٹانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سسودیا پر کئی فون سیٹ تباہ کرنے کا الزام ہے۔ اس درمیان سی بی آئی ہیڈ کوارٹر پر سیکورٹی بڑھائی گئی ہے ۔