نئی دہلی:راؤس ایونیو کورٹ نے دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں سینئر AAP لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے دائر چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے معاملے میں سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے ای ڈی کو 8 مئی کو چارج شیٹ کی سافٹ کاپی پیش کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جمعرات 4 مئی کو ای ڈی نے سسودیا کے خلاف 2400 صفحات پر مشتمل سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ای ڈی کی طرف سے داخل کی گئی یہ چوتھی سپلیمنٹری چارج شیٹ ہے، جبکہ یہ اس طرح کی پہلی چارج شیٹ ہے۔ جس میں منیش سسودیا کا نام ملزم کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ای ڈی نے دیگر ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
