منیش سیسودیا کا الزام:زرعی قوانین پر حمایت کے لیے بی جے پی نے کیجریوال کا ویڈیو ایڈٹ کیا

,

   

عام آدمی پارٹی نے نئے زرعی قوانین کے حوالے سے دو ماہ سے زیادہ عرصہ سے احتجاج کرنے والے کسانوں کی کھلے عام حمایت کی ہے۔ اس دوران دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ، جس کے بارے میں بی جے پی اور آپ کے درمیان بحث شروع ہوگئی ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اتوار کے روز کہا کہ بی جے پی اور سمبت پاترانے وزیر اعلی کیجریوال کا ایک ویڈیو جاری کیا اور دعوی کیا کہ کجریوال تینوں زرعی بلوں کی حمایت کر رہے ہیں اور ان کے فوائد بتارہے ہیں۔سیسودیا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ویڈیو در اصل اروند کیجریوال کے ایک ٹی وی انٹرویو کا ڈاکٹرڈورزن ہے۔ بی جے پی اور اس کے رہنماؤں نے ایک فرضی بیان بنانے کی کوشش کی ہے۔ انٹرویو کوترمیم کرکے ایک ایسی کلپ تیار کی ہے جس سے یہ معلوم ہو کہ اروند کیجریوال تینوں زرعی بلوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ جان بوجھ کر ترمیم کرکے اور لائنوں کو حذف کرکے بی جے پی نے الفاظ میں ہیرا پھیری کرکے یہ ویڈیو بنائی ہے۔