منیش سیسوڈیا کورونا نگیٹیو ہاسپٹل سے ڈسچارج

   

نئی دہلی: ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سیسوڈیا کوروناوائرس کے ایک اور ٹسٹ میں منفی پائے گئے جس کے بعد انہیں ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں اپنی سرکاری مصروفیات دوبارہ شروع کرنے سے قبل کم از کم ایک ہفتہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پیر کو ڈپٹی چیف منسٹر کی پلازما تھراپی دہلی کے ساکیٹ میں واقع میکس ہاسپٹل میں انجام دی گئی جو کامیاب رہی اور اس کے بعد ان کی حالت میں بہتری نوٹ کی گئی۔