منیش سیسوڈیا کے او ایس ڈی رشوت ستانی میں گرفتار

   

سخت سزا دینے سی بی آئی سے دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر کی درخواست
نئی دہلی 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے جمعہ کو کہاکہ دہلی کے ایک سرکاری عہدیدار گوپال کرشنا مادھو کو جنھیں ان (سیسوڈیا) کے او ایس ڈی کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا، اُنھیں رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اگر وہ قصوروار ہیں تو اُن کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔ سی بی آئی نے جمعرات کو رات دیر گئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے معاملہ میں دو لاکھ روپئے بطور رشوت لینے کا الزام تھا۔ سیسوڈیا نے ہندی زبان میں ٹوئٹ کیاکہ ’مجھے پتہ چلا ہے کہ سی بی آئی نے ایک جی ایس ٹی انسپکٹر کو رشفت ستانی کے الزام کے تحت گرفتار کیا ہے۔ اس افسر کو میرے دفتر میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا‘۔