منیش پانڈے کی شادی

   

نئی دہلی ۔11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین منیش پانڈے جلد ہی شادی کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 30 سالہ منیش پانڈے اداکارہ اشریتا شیٹی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ شادی کی تقریب 2 دسمبر کو منعقد کی جائے گی جس میں دونوں کے رشتہ داروں سمیت قریبی دوست شرکت کریں گے۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھی شادی میں شرکت متوقع ہے جبکہ اْس دن ہندوستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا جائے گا۔ منیش پانڈے آج کل وجے ہزار ٹرافی میں ٹیم کرناٹک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اشریتا شیٹی ہندوستان کی اْبھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔