منی اسٹیڈیم کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

   

آر ڈی او کورٹلہ کے ہمراہ ضلع کلکٹر جگتیال جی روی کا اجلاس
کورٹلہ۔ جی وی ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال نے آر ڈی او کورٹلہ ونود کمار، تحصیلدار کورٹلہ ستیہ نارائنا، کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ محمد ایاز کے ہمراہ کورٹلہ میں انجام دیئے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر مجلس بلدیہ کورٹلہ میں انجام دیئے جانے والے مختلف ترقیاتی اسکیمات کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل کرتے ہوئے افتتاح کے لئے تیار رکھنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ جی روی ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال نے کہا کہ عنقریب کورٹلہ ٹاؤن میں ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کا دورہ ہونے کے امکانات پائے جانے کے سبب ترقیاتی کاموں کے تعلق سے تعمیری کاموں کو جنگی خطوط پر تکمیل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ منی اسٹیڈیم کے کاموں اور مجلس بلدیہ کامپلکس میں مشن بھگیرتا ، واٹر ٹینک کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہیں جلد از جلد آغاز کرنے کیلئے تیار رکھنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ بعد ازاں غریبوں کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے شروع کردہ ڈبل بیڈ روم کے تعمیری کام جو آخری مرحلہ میں ہیں ان کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو پینے کے پانی ، سڑکوں ، برقی اور دیگر بنیادی سہولتوں کے ساتھ باقی کاموں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جنگی خطوط پر کاموں کی تکمیل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔