مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں سزا کی کاروائی سے تحفظ کے لئے سپریم کورٹ کارخ کیا۔ دیش مکھ کے وکیل اندرپال سنگھ نے یہ معلومات دی۔بتادیں کہ انل دیش مکھ کو ای ڈی نے کل 5 جولائی کو منی لانڈرنگ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے بلایا ہے۔اس سے قبل ہفتے کے روز عہدیداروں نے کہا تھا کہ اس معاملے کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر انیل دیشمکھ کو تیسرا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ دیش مکھ سے کہا گیا ہے کہ وہ پیر کو جنوبی ممبئی میں مرکزی ایجنسی کے دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔ ان کے بیٹے ہریشکیش دیشمکھ کو بھی 6 جولائی کو بلایا گیا ہے۔