منی لانڈرنگ معاملے میں وزیر اعلٰی ہیمنت سورین کو فی الحال سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی، ہائی کورٹ میں چل رہی ہے سماعت

   

نئی دہلی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے خلاف تحقیقات کرانے کے معاملے میں جھارکھنڈ حکومت کو فی الحال کوئی راحت نہیں ملے گی۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں جاری سماعت پر کوئی عبوری حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت فی الحال ملتوی کردی۔ سماعت تعطیلات کے بعد ہوگی۔ جھارکھنڈ حکومت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت ملتوی کر دی ہے۔سماعت کے دوران جھارکھنڈ حکومت کی طرف سے پیش ہوئے مکل روہتگی نے کہا کہ شکایت کنندہ نے جان بوجھ کر حکومت اور وزیر اعلیٰ کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ یہ سیاسی بنیادوں پر مبنی کیسز ہیں۔