منی لانڈرنگ پیرامڈ اسکام کا مرکزی ایجنٹ گرفتار

   

نئی دہلی، 26 ستمبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چنڈی گڑھ ریجنل آفس نے جمعہ کے روز اتر پردیش میں موجود ایجنٹ نواب حسن کو منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کر کے خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا، جس نے اسے نو دن کے لیے ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا۔ نواب حسن نے معصوم لوگوں کو گمراہ کر کے اسکام کے ذریعے پیرامڈ سکیم چلائی، جس میں متاثرین کو ماہانہ چھ فیصد منافع دینے کے لالچ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دیا جاتا تھا۔ ای ڈی نے ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ، اتر پردیش اور آسام میں تعزیرات ہند(آئی پی سی)، 1860 کی مختلف دفعات کے تحت کئی مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کی تھیں۔