منی لانڈرنگ کیس: سپریم کورٹ سے ستیندر جین کو راحت، عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع

   

نئی دہلی: دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ عدالت نے طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ اب یکم ستمبر کو سپریم کورٹ باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ سی بی آئی نے عبوری ضمانت میں توسیع کی مخالفت کی تھی۔ فی الحال ستیندر جین عبوری ضمانت پر ہیں اور عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت اس بات کی سماعت کر رہی ہے کہ ضمانت کی مدت میں مزید توسیع کی جائے یا نہیں۔