منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ وڈرا کیخلاف ای ڈی کی نئی چارج شیٹ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 20 نومبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو رابرٹ وڈرا کے خلاف ایک نئی چارج شیٹ داخل کی، جس میں اسے پہلی بار برطانوی اسلحہ ڈیلر سنجے بھنڈاری سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں باضابطہ طور پر ملزم نامزد کیا۔ ای ڈی کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایاکہ منی لانڈرنگ کیس میں سنجے بھنڈاری کی مدد کرنے کے لیے وڈرا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ۔ کیس کی اگلی تاریخ 6 دسمبر ہے۔راؤز ایونیو کورٹ 6 دسمبر کو چارج شیٹ پر غور کرے گی۔وڈرا اس معاملے میں نامزد نویں شخص بن گئے ہیں۔ دیگر ملزمین میں سنجے بھنڈاری، سمیت چڈھا، سنجیو کپور، انیرودھ وادھوا اور کئی کمپنیاں شامل ہیں۔ ایجنسی نے یہ کارروائی جولائی میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت وڈرا کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کی تھی۔ انہیں گزشتہ ماہ دو بار پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے بیماری اور پہلے سے طے شدہ غیر ملکی دورے کا حوالہ دیتے ہوئے توسیع کی درخواست کی تھی۔