منی لانڈرنگ کیس: NSE کے سابق سربراہ روی نارائن گرفتار

   

نئی دہلی: ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں این ایس ای کے سابق سربراہ روی نارائن کو گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی نے اس سے قبل نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے ایک اور سابق ایم ڈی اور سی ای او چترا رام کرشنا کو مبینہ فون ٹیپنگ کیس میں گرفتار کیا تھا، جب کہ سی بی ا?ئی نے جو ان کیسوں کی متوازی طور پر تحقیقات کر رہی ہے اسے کو لوکیشن کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ غیر قانونی فون ٹیپنگ کیس میں ممبئی کے سابق پولیس کمشنر سنجے پانڈے کو بھی گرفتار کیا تھا۔بتا دیں کہ اس سال 14 جولائی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے روی نارائن کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔بتا دیں کہ چترا رام کرشنن نے یہ کہہ کر سنسنی پیدا کر دی تھی کہ وہ ایک ‘ہمالیہ یوگی’ کے ساتھ این ایس ای کے معاملات پر معلومات شیئر کر رہی ہیں۔تاہم بعد میں یوگی کی شناخت ان کے سابق ساتھی کے طور پر ہوئی، جسے انہوں نے بھاری تنخواہ پر رکھا تھا۔سیبی نے چترا رام کرشنا پر خفیہ معلومات لیک کرنے کا الزام لگایا ہے۔