لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے 30 سالہ پی سی ایس افسر منی منجری کی مبینہ خودکشی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ان کی فیملی کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ’’بلیا میں تعینات غازی پور باشندہ نوجوان افسر منی منجری کے بارے میں افسوسناک خبر ملی۔ خبروں کے مطابق انھوں نے انتظامیہ کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے تھے۔‘‘ پرینکا گاندھی نے لکھا ’’منی منجری کی فیملی کو انصاف ملے اس کے لیے سبھی باتوں کا سامنے آنا اور غیر جانبدارانہ جانچ بہت ضروری ہے۔‘‘