منی پوراور تریپورہ میں تشدد کے واقعات منصوبہ بند :کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ شمال مشرق کے منی پور اور تریپورہ میں بدامنی برقرار ہے اور وہاں تشدد کے واقعات پہلے سے منصوبہ بند طریقے سے ہو رہے ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر اجے کمار نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ وہاں پر تشدد منصوبہ بندہے اور وہاں جان بوجھ کر تشدد اور دہشت گردی کا ماحول بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہاں ہو رہا تشدد منصوبہ بندہے ۔ بی جے پی اس ملک کو ایک ایسے دہانے پر لے جا رہی ہے جہاں سے واپس آنا بہت مشکل ہو گا۔ کانگریس کارکنوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ پنچایت انتخابات سے پہلے وہاں تشدد ہو رہا ہے ، اس لیے وہاں امن کا ماحول قائم کرنا مرکز کی ذمہ داری ہے ۔ تریپورہ میں عام لوگ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ لیکن یہاں ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی ان کیخلاف پرچہ نامزدگی داخل کرے گا اسے مار ڈالا جائے گا۔