منی پورمیں تشدد، انٹرنیٹ بند

   

Ferty9 Clinic

امپھال: منی پور میں بی جے پی حکومت کیخلاف عوام کی ناراضگی بڑھتی جارہی ہے۔بشنوپور اور چراچاندپور میں تشدد کے تازہ واقعات پیش آئے ہیں جس کے پیش نظر پوری ریاست میں انٹرنیٹ خدمات آئندہ 5 دنوں کیلئے معطل کر دی گئی۔ ریاست کے 8 اضلاع میں کرفیو نافذ ہے اور دیگر جگہ دفعہ 144 لاگو کردیا گیا ہے۔
افسران نے چراچاندپور اور بشنوپور ضلعوں میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت حکم امتناع بھی نافذ کر دیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات میں تو بتایا جا رہا ہے کہ خراب حالات کو دیکھتے ہوئے غیر قبائلی اکثریت امپھال مغرب، کاکچنگ، تھوبل، جریبام سمیت 8 ضلعوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔بشنوپور کے ضلع مجسٹریٹ نے تازہ حالات کے پیش نظر کہا ہے کہ ’’بدامنی، عوام کے سکون میں خلل اور انسانی زندگی و ملکیتوں کے لیے سنگین خطرے کو روکنے کے لیے اقدام کیے گئے ہیں۔‘‘ چراچاندپور کے ضلع مجسٹریٹ نے بھی بدامنی کے اندیشے، عوامی سکون میں خلل اور انسانی زندگی و عوامی ملکیت کو سنگین خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے قبائل اکثریتی ضلع میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت حکم امتناع نافذ کر دیا۔