منی پورکیلئے وزیر اعلیٰ کے نام کا عنقریب فیصلہ

   

امپھال : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مرکزی مبصرین منی پور میں قیادت کا فیصلہ کرنے اتوار کو یہاں پہنچے ۔قابل ذکر ہے کہ 10 مارچ کو منی پور اسمبلی کے نتائج کے اعلان کے بعد بی جے پی نے ابھی تک وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے ۔بی جے پی نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کو مبصر مقرر کیا ہے ۔ وہ مرکزی وزیر جنگلات بھوپیندر یادو، نگراں وزیر اعلیٰ این بیرن، این بسواجیت، سابق صدر وائی کھیم چند اور بی جے پی لیڈر سمبت پاترا کے ساتھ امپھال ہوائی اڈے پر پہنچے ۔ان سب نے نئے وزیر اعلیٰ کے اعلان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ وہ بی جے پی ممبران اسمبلی سے بات چیت کریں گے اور پھر کوئی فیصلہ لیں گے ۔