منی پور انتخابات کا اعلان، دو مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ، 27فروری سے ووٹنگ

   

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے اترپردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے پانچ ریاستوں میں الیکشن کل سات مرحلوں میں منعقد کئے جائیں گے۔ پانچ ریاستوں میں سات مرحلوں میں کل 690 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ 10 فروری سے شروع ہوگی۔ الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق، منی پور میں کل دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ منی پور میں بی جے پی کی حکومت ہے اور موجودہ حکومت کی مدت 19 مارچ 2022 کو ختم ہو رہا ہے۔