منی پور تشدد پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: مانسون سیشن کے طے شدہ آخری دن جمعہ کو بھی راجیہ سبھا میں منی پور تشدد کو لے کر اپوزیشن ارکان نے شوروغل کیا جس کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے سبکدوش ہورہے ارکان کو وداعی دینے کے بعد جب وقفہ سوال شروع کرنے کی کوشش کی تو اپوزیشن ارکان نے منی پور تشدد پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے شور مچانا شروع کردیا۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان چیئرمین نے کچھ سوالات کرائے ۔ اس دوران کانگریس اور ترنمول کانگریس و دیگر اپوزیشن ارکان چیئرمین کے پوڈیم کے سامنے آگئے ۔ یہ ارکان ’’وزیراعظم ایوان میں آؤ‘‘ کے نعرے لگارہے تھے ۔ دھنکھڑ نے ناراض اراکین کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی بات مان لی جاتی تو ایوان میں بھی لوک سبھا کی طرح منی پور پر بحث ہوجاتی اور وزیر داخلہ اور وزیر اعظم اپنا وقت دیتے ۔ انہوں نے ارکان سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔ لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔