منی پور جل رہا ہے اور وزیراعظم ایسٹ انڈیا کمپنی کی بات کر رہے ہیں: ملکارجن کھڑگے

   

 نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے منگل کے روز کہا کہ جب اپوزیشن پارٹیاں منی پور کے متعلق بات کر رہی ہیں مذکورہ وزیراعظم ایسٹ انڈیا کمپنی کے متعلق بات کر رہے ہیں۔ راجیہ سبھا میں بات کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ ”متعدد اراکین پارلیمنٹ نے دفعہ 267 کے تحت منی پور پر پچھلے چار دنوں سے بحث کی نوٹس دے رہے ہیں۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی نوٹسیں دی گئی ہیں۔ آج منی پور جل رہا ہے اور عصمت ریزی ہو رہی ہیں اور ہم منی پور کے متعلق بات کر رہے ہیں اور وزیراعظم ایسٹ انڈیا کمپنی کے متعلق بات کر رہے ہیں۔