منی پور جنسی زیادتی کیس میں جمعہ کو سماعت نہیں ہوئی

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی جمعہ کو عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ہونے والی منی پور جنسی تشدد سمیت دیگر معاملات کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔سپریم کورٹ کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی گئی۔مرکزی حکومت نے منی پور میں جاری تشدد کے معاملے میں جمعرات کو اپنا جواب داخل کیا تھا۔ ان سے متعلق معاملے کی سماعت جمعہ کو ہونی تھی۔مرکز نے منی پور میں دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو منتقل کرنے کے اپنے فیصلے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کراتے ہوئے اس معاملے کی سماعت ریاست سے باہر چھ ماہ کے اندر کرانے کی فریاد کی ہے ۔مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے عدالت عظمیٰ میں سماعت سے قبل جمعرات کو داخل کردہ ایک حلف نامہ میں یہ بھی کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کے سامنے آنے کے بعد معاملے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔