منی پور: دوسرے مرحلے میں 84 فیصد سے زیادہ پولنگ

   

امپھال : منی پور میں ریاستی اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہفتہ کو 22 حلقوں میں 84.20 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے انتخابی عہدیداروں نے اتوار کے روز بتایا کہ پولنگ دیر شام تک جاری رہی اور شام 4 بجے تک پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہونے والے تمام ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سینا پتی ضلع میں سب سے زیادہ 86.55 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔