نئی دہلی: منی پور میں تشدد کا معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ آدی باسیوں کو فوج کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تاہم سپریم کورٹ نے فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ یہ نظم و نسق کا معاملہ ہے۔ جبکہ مرکزی حکومت کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ایجنسیاں موقع پر موجود ہیں اور حالات پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔ معاملہ پر اگلی سماعت 3 جولائی کو ہوگی۔