امپھال: منی پور گزشتہ تین ماہ سے نسلی تشدد کی آگ میں جل رہا ہے۔ اس دوران خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جا ری ہے اور ریاست میں ایک اور گینگ ریپ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جمعہ (11 اگست) کو ہزاروں خواتین نے منی پور کے 5 وادی اضلاع میں چورا چند پور ضلع میں ایک 37 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے خلاف احتجاج کیا۔ متاثرہ نے 9 اگست کو درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا کہ وہ اس ہجوم سے بھاگ رہی تھی جس نے اس کا گھر جلا دیا تھا، تبھی کچھ لوگوں نے اسے روکا اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی۔ اپنے خاندان کی عزت اور سماجی بائیکاٹ سے بچنے کیلئے اس واقعے کو پہلے ظاہر نہیں کیا۔