امپھال : منی پور میں دو خواتین کو بیلباس کر کے گھمانے کے واقعہ میں بھارتی تحقیقات ادارے سی بی آئی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، واقعہ کی ویڈیو بنانے والے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی بی آئی نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ جس ملزم کے موبائل فون سے ویڈیو ریکارڈ ہوئی اس کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اسکا فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد بھارتی وزارت داخلہ نے کیس سی بی آئی کو بھیج دیا تھا جس نے 48 گھنٹوں بعد مقدمہ درج کیا۔ واضح رہے کہ منی پور واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔