یلاریڈی میں بہوجن سماج پارٹی کا احتجاج ، تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ
یلاریڈی /26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی بہوجن سماج پارٹی قائدین نے آج احتجاج کرنے منی پور میں ہو رہے تشدد کی مذمت کرنے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ منی پور کی بربریت کے پیچھے مرکزی حکومت کی سازش ہے ۔ یلاریڈی ٹاون بہوجن سماج پارٹی صدر سائی بابا نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت پسماندہ کمزور طبقات پر ہو رہے حملوں کی پردہ پوشی کرنے کیلئے ہی منی پور میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر رکھا ہے ۔ 56 اینچ کا سینہ رکھنے والے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا منی پور سے متعلق صرف 30 سکنڈ کا ہی بیان کسی تعجب سے کم نہیں ہے ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ منی پور تشدد کے پس پشت حکومت کی سازش پوشیدہ ہے ۔ بہوجن پارٹی قائدین نے تشدد کی تحقیقات کروانے کا ڈیمانڈ کیا اور مرنے والوں کو ایکس گریشیا دینے کا مطالبہ کیا ۔ ورنہ ملک بھرمیں بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے جگہ جگہ احتجاج بلند کرنے کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر کشن بھومیا ، بالکرشنیا ، بھومیش ، پوچیا ، بالراج بھانو ، کشور پراوین دوسرے موجود تھے ۔