منی پور میں سات انتہا پسند گرفتار

   

امپھال، 10 اگست (یو این آئی) سلامتی دستوں نے کئی اضلاع کے سرحدی اور غیر محفوظ علاقوں میں تلاشی اور علاقے پر کنٹرول مہم تیز کر دی ہے جس کے نتیجے میں کل سات انتہا پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔کوکی انتہا پسندوں کی جانب سے اقتصادی ناکہ بندی ختم کیے جانے کے بعد قومی شاہراہ پر سامان سے لدی 100 سے زائد گاڑیوں کی آمد و رفت بحال ہو گئی۔غیر محفوظ علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور حساس مقامات پر گاڑیوں کی محفوظ طور پر گزرنے کو یقینی بنانے کیلئے مسلح قافلے ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔پہاڑیوں اور وادی کے علاقوں میں کل 111 چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔
تاحال تلاشی کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ جبری وصولی اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کا پتہ لگانے کیلئے انٹیلی جنس کی زیر قیادت مشترکہ آپریشنز اور تلاشی مہمات جاری ہیں۔سکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر ممنوعہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سات افراد کو گرفتار کیا جن میں جبری وصولی، دھمکیاں، غیر قانونی مالیاتی مطالبات اور اغواجیسے معاملات شامل ہیں۔جبری وصولی کے الزام میں ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا۔