منی پور میں سکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا

   

امپھال، 10 جولائی (یو این آئی) منی پور میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے تشدد کے واقعات کو روکنے اور ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کئی اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں تلاشی مہم تیز کر دی ہے ۔آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا اور چہارشنبہ کے روز جبراً وصولی میں ملوث ایک عسکریت پسند کو بھی گرفتار کیا گیاہے ۔منی پور پولیس افسران نے جمعرات کو بتایا کہ کانگ پوکپی ضلع کے گامانوم سپرمینا پولیس اسٹیشن کے تحت کے لہنگ نوم علاقے میں تلاشی مہم کے دوران ایک بندوق برآمد کی گئی۔بشنو پور ضلع کے فوگاکچاؤ پولیس اسٹیشن کے تحت ڈوپکون اور نگنوکون گاؤں کے درمیان کے علاقے میں کارروائیوں کے دوران کئی اسلحہ، گولہ بارود اور چار دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) ضبط کیے گئے ہیں جن کا وزن تقریباً 3.9 کلوگرام تھا۔ایک اور کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے بشنو پور ضلع کے موئرنگ پولیس اسٹیشن کے تحت یونگ ماکھونگ علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔