امپھال : وزیراعظم نریندر مودی نے منی پور میں عسکریت پسندی کو بڑھاوا دینے اور اُس کی حوصلہ افزائی کے لئے آج کانگریس کو مورد الزام ٹھہرایا۔ دہلی سے منی پور میں انتخابی ریالی سے ورچول خطاب میں وزیراعظم مودی نے کانگریس پر تنقید کی اور الزام عائد کیاکہ وہ منی پور میں عدم استحکام، پسماندگی اور بدعنوانی کے لئے ذمہ دار ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ عوام اس الیکشن میں اپوزیشن پارٹی پر دوبارہ اعتماد نہیں کریں گے۔
