منی پور میں میتی نوجوان کی ہلاکت پر احتجاج

   

امپھال: منی پور کے ضلع بشنوپور میں جمعہ کے روز مسلح کوکی شرپسندوں کی گولی باری سے کوکتا موئرنگ توریل میپل کے ایک نوجوان کی موت ہوگئی جس کی شناخت مینگبام میتی کے طور پر ہوئی ہے ۔پولس نے بتایا کہ مسلح شرپسندوں نے شدید فائرنگ کی، جس سے فوگاکچاو اور کوکتا علاقوں میں افراتفری پھیل گئی۔ لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگنے لگے لیکن اسی دوران امدادی کیمپ میں رہنے نوجوان کو گولی لگ گئی۔مسلح کوکی شرپسندوں کے حملے سے متاثرہ نوجوان اور اس کے خاندان کے افراد ریلیف کیمپ میں رہ رہے تھے ۔ بشنو پور میں زیادہ تر زراعتی اراضی پر مسلح افراد کا قبضہ ہے اور وزیر اعلیٰ این بیرن کی طرف سے کسانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانیوں کے باوجود زراعتی سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکی ہیں۔ امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، بشنو پور، تھوبل اور کاکچنگ اضلاع میں کھیتوں میں جانے والے کسانوں پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔اس سے قبل جمعرات کے روز امپھال ایسٹ میں مسلح کوکی شرپسندوں کے ذریعہ مذہبی مقام کونگبا مارو لائفملین کو نذر آتش کرنے پر لوگوں نے احتجاج کیا۔