منی پور میں نسلی فسادات: یورپی پارلیمان میں قراردار منظور،ہندوستان نے کیا مسترد

,

   

امپھال: بھارت کی ریاست منی پور میں دو مہینے سے جاری خونریز نسلی فسادات کے خلاف یورپی یونین کی پارلیمان میں جمعرات کے روز قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔اس قرارداد میں منی پور کے فسادات کی صورتحال پر تسویش ظاہر کی گئی اور انڈیا پر زور دیا گیا کہ وہ ریاست کی مذہبی اور نسلی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے۔انڈیا نے اس قرارداد کو ناقابل قبول کہہ کر مسترد کر دیا ہے۔ انڈیا نے اعتراض کیا ہے کہ یہ ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا ہے کہ عدلیہ سمیت انڈین انتظامیہ منی پور کی صورتحال سے واقف ہے اور وہاں امن و امان بحال کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انڈیا کے معاملات میں اس طرح کی مداخلت سامراجی ذہنیت کی عکاس ہے۔