منی پور میں پرچۂ سوالات کا افشاء ، امتحانات ملتوی

   

امپھال 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) منی پور میں گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے آغاز کے ایک دن بعد ہی پرچۂ سوالات کے افشاء کی وجہ سے محکمہ تعلیم کی جانب سے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ۔ متعلقہ عہدیداروں نے بتایا کہ اِس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر انگریزی کیساتھ ساتھ 5 مضامین منی پوری، فزکس، کیمسٹری، میاتھمیٹکس اور بائیولوجی کے سوالات وائرل ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر سائبر کرائم کی پولیس نے ہائیر سیکنڈری اسکول کے ایک مینجمنٹ اسٹاف کو گرفتار کرلیا ہے۔