امپھال: منی پور کے تَینگنوپال سے کانگریس ایم ایل اے ڈی کورونتھانگ نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کورونتھانگ نے ابھی یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ وہ کس پارٹی میں شامل ہوں گے ۔منی پور اسمبلی کے سکریٹری کے میگھجیت نے منگل کو یہاں ایک بلیٹن میں کہا کہ تَینگنوپال اسمبلی سیٹ کو مسٹر کورونتھانگ کے استعفیٰ کے بعد خالی قرار دیا گیا ہے ۔منی پور میں امسال انتخابات ہوں گے لہٰذا الیکشن کمیشن کی طرف سے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے ۔
