منی پور میں کثیرمقدار میں ہتھیار اور دھماکو اشیاء ضبط

   

Ferty9 Clinic

امپھال ۔13 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) این آئی اے اور آسام رائفلز نے مشترکہ طور پر جمعرات کو منی پور کے مشرقی امپھال ضلع اور علاقہ لام لائی میں کثیر تعداد میںدھماکو اشیاء اور ہتھیار ضبط کرلئے ۔ این آئی اے عہدیداروں کے مطابق کنگلی پاک کمیونسٹ پارٹی ( کے سی پی ) پیپلز وار گروپ کے خلاف 2017 میںدرج کیا گیا ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں دھاوا بولا جس میں اے کے 56 بندوق کے ساتھ 180کارتوس ، ایک 0.38 پستول جس میں چار راؤنڈ گولیاں موجود تھیں ضبط کرلی گئیں ۔ اس کے علاوہ 0.32 پستول ، دو چالوہینڈ گرینڈ، دس راؤنڈ والی 9 ایم ایم پستول اور پانچ ملٹری یونیفارمس بھی ضبط کرلیگئیں ۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ سارے ہتھیار خودساتخہ چیرمین کے سی پی ، موئی رنگ تھیم رانا میلی کے استعمال کیلئے رکھے گئے تھے ۔